مشتری کے چاند یوروپا پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سنگِ میل عبور کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مشتری کے چاند یوروپا پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سنگِ میل عبور کر لیا
مشتری کے چاند یوروپا پر زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سنگِ میل عبور کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرخ سیارے مریخ کے ساتھ ساتھ امریکی خلائی تحقیقاتی ادارہ (ناسا) مشتری کے چاند یوروپا پر بھی زندگی کی تلاش کیلئے سرگرم ہے، مشن کی ابتداء سے قبل ہی ناسا نے ایک اہم سنگِ میل عبور کیا ہے۔

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے (ناسا) کے سائنسدانوں کا خیال ہے کہ مشتری کے چاند یوروپا پر زندگی کا وجود یا تو ممکن ہے یا ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ ناسا کا خلائی جہاز یوروپا کے قریب سے متعدد بار اڑان بھرے گا تاکہ یوروپا پر زندگی کے امکانات کی جانچ کی جاسکے۔

یوروپا کلپر نامی ناسا کا پرچم بردار مشن نظامِ شمسی کی بیرونی سمت واقع مشتری کے چاند کی طرف جائے گا جس نے سی ڈی آر نامی سنگِ میل عبور کر لیا ہے جو کریٹیکل ڈیزائن ری ویو کا مخفف ہے۔ ریویو کے دوران ماہرین نے خلائی جہاز کے تفصیلی ڈیزائن کا باریکی سے معائنہ کیا۔

ناسا کے ماہرین کا کہنا ہے کہ ریویو (نظرِ ثانی) کے بعد یوروپا پر زندگی کی تلاش کے مشن کیلئے خلائی جہاز کو ترتیب دینے کیلئے ہارڈ وئیر ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزارا جائے گا جس کے بعد اسمبلی اور مزید ٹیسٹنگ عمل میں لائی جائے گی۔ جہاز میں یوروپا مشن کیلئے حساس سائنسی آلات لگائے جائیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل ناسا نے مریخ پر زندگی کی تلاش کے مشن کے دوران سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کیں جن میں ریتیلے ٹیلے دیکھے جاسکتے ہیں۔

تحقیقاتی ادارے (ناسا) نے جن ریتیلے ٹیلوں کی تصاویر جاری کی ہیں وہ سرخ سیارے کے شمالی حصے میں پائے جاتے ہیں جبکہ ناسا کےآربٹر نےتصاویرگزشتہ ماہ کھینچیں۔

مزید پڑھیں: زندگی کی تلاش کا مشن، ناسا نے سرخ سیارے کی نئی تصاویر جاری کردیں

Related Posts