منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش، ایف آئی اے نے حمزہ شہباز کو طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے،حمزہ شہباز
ریاست مدینہ کے جھوٹے دعویدار کو شرم آنی چاہیے،حمزہ شہباز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے 25 ارب روپے کی بدعنوانی پر تفتیش کیلئے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو طلب کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کیس پر تفتیش کیلئے طلب کیا ہے۔

قائدِ حزبِ اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز کو رواں ماہ 24 جون کے روز ایف آئی اے لاہور آفس میں طلب کیا گیا ہے۔ وفاقی تحقیقاتی ادارے کے طلبی کی نوٹس میں حمزہ شہباز کو رمضان شوگر ملز کا چیف ایگزیکٹو قرار دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے طلبی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ حمزہ شہباز شریف فیڈر ملز، شریف پولٹری فارمز اور مدنی ٹریڈنگ کے سربراہ اور شریف ڈیری فارمز، شریف ملک پراڈکٹس اور رمضان انرجی لمیٹڈ کے ڈائریکٹر ہیں۔

طلبی نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز العربیہ شوگر ملز کے شیئر ہولڈر بھی ہیں جنہیں متعدد مرتبہ منی لانڈرنگ کیس کیلئے نوٹس بھیجے گئے لیکن ہر بار پیسے کی غیر قانونی لین دین کا الزام انہوں نے سلمان شہباز پر عائد کیا۔

قبل ازیں گزشتہ برس 11 نومبر کو احتساب عدالت نے ن لیگ کے صدر شہباز شریف، اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور دیگر اہلِ خانہ پر فردِ جرم عائد کردی جس کا ریفرنس قومی احتساب بیورو(نیب) نے دائر کیا تھا۔

بعد ازاں رواں برس 24 فروری کے روز لاہور ہائی کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی ضمانت منظور کر لی اور ان کی رہائی کے احکامات جاری کیے۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز پر منی لانڈرنگ کا سنگین الزام عائد ہے جس پر تفتیش کی جائے گی۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل قومی احتساب بیورو (نیب) نے مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی ضمانت کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔

نیب کی جانب سے سپریم کورٹ میں گزشتہ ماہ 19 اپریل کو دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کو ضمانت دینے کا فیصلہ منسوخ کیا جائے۔

مزید پڑھیں: ن لیگی رہنما حمزہ شبہباز کی ضمانت کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

Related Posts