متحدہ کی علیحدگی کا اثر: وفاق کی سندھ کے ترقیاتی کاموں میں سرمایہ کاری شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

متحدہ کی علیحدگی کا اثر: وفاق کی سندھ کے ترقیاتی امور میں سرمایہ کاری شروع
متحدہ کی علیحدگی کا اثر: وفاق کی سندھ کے ترقیاتی امور میں سرمایہ کاری شروع

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

متحدہ قومی موومنٹ ( پاکستان) کی حکومت سے علیحدگی رنگ لے آئی، وفاقی حکومت نے کراچی ،حیدر آباد اور میر پو خاص کے ترقیاتی امور میں میگا ملین سرمایہ کاری شروع کر دی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق  سندھ میں بیک وقت کئی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔انتخابات سے قبل اور حکومت سازی کے دوران کراچی کے شہریوں سے تحریکِ انصاف  کے رہنماؤں اور وزیر اعظم نے کثیر سرمائے سے بڑے ترقیاتی منصوبے بنانے کا وعدہ کیا تھا  تاہم ایک سال سے زائد عرصے تک اس پر توجہ نہیں دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  جب ایم کیو ایم ( پاکستان) حکومت سے علیحدہ ہوئی تو وفاقی حکومت نےاس کا  نوٹس لیا اور سرمایہ کاری کی منظوری دے دی جس کے بعد ایم کیو ایم دوبارہ حکومت میں شامل ہو گئی جبکہ  کثیر السرمایہ منصوبے جو وفاقی حکومت پرانی نمائش کے اردگرد روڈ نیٹ ورک کی تعمیرِ نو اور بحالی کاکام 23 مارچ 2020ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔

،روڈ نیٹ ورک کی تعمیرِ نو پر 800 ملین روپے لاگت آئے گی جبکہ ایم اے جناح روڈ پر کراچی ماس ٹرانزٹ انڈر گراؤنڈ ٹرمینل 2500 ملین کی لاگت سے 14 اگست 2020 ءتک مکمل ہوجائے گا۔حب سے منگھو پیر تک 66 انچ کی لائن کی تنصیب کے کام پر 1500 روپے ملین خرچ ہوں گے اور یہ جون 2020 میں مکمل ہوجائے گی۔

اس کے ساتھ ساتھ ‏منگھو پیر، جام چاکرو روڈ سڑک 1400 ملین روپے کی لاگت سے جون 2021ء تک مکمل کرلی جائے گی۔ جناح ایونیو ایم 9 پر انٹر چینج بھی تعمیر کیا جارہا ہے  جس کی لاگت 1800 ملین روپے ہے اور یہ جون 2021ء میں مکمل کرلیا جائے گا۔

‏بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ذریعے شہر کی 250 کلومیٹر طویل سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور استرکاری کے لئے 5 ارب روپے خرچ کئے جائیں گے اور یہ منصوبہ مارچ 2020 ءمیں شروع ہو کر دسمبر 2020ء تک مکمل کرلیا جائے گا۔ ‏بلدیہ عظمیٰ کراچی کے لئے 50 جدید ترین فائر ٹینڈرز کی خریداری کے لئے 1.6 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

 یہ فائر ٹینڈرز دسمبر 2020ء تک بلدیہ عظمیٰ کے حوالے کردئے جائیں گے۔ ‏میئر حیدرآباد کے ذریعے ایک ارب روپے کے منصوبوں میں سڑکوں کی تعمیر، بحالی اور استر کاری پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ بھی مارچ میں شروع ہوکر دسمبر 2020 میں تکمیل کو پہنچے گا۔

‏سکھر، میر پور خاص اور نواب شاہ کے مختلف منصوبوں کے لئے  1 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں اور ان کی تکمیل کی مدت دسمبر 2020ء ہے  ‏جن کی وفاقی حکومت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ مذکورہ منصوبے مقررہ وقت پر مکمل کرنے کی بھر پور کوشش کی جائے گی۔

Related Posts