سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری، حکومت نے تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

traders concerns over rise interest rates

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کردیا ، اطلاع آئندہ ماہ سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کئے گئے اعلان کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا جبکہ ٹائم اسکیل پروموشن کی سمری پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

وزارت خزانہ نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے ملازمین کی طرح سرکاری ملازمین کی اپ گریڈیشن کا فیصلہ اپریل 2022 میں کیا جائے گا۔

وزارت خزانہ نے کہا کہ تنخواہ اور پنشن کمیشن تنخواہوں میں ایڈہاک ریلیف اور الاؤنس کو ضم کرنے کا فیصلہ کرے گا۔

مزید پڑھیں:مزدور کو 25 نہیں 19 ہزار تنخواہ دے سکتے ہیں، فیکٹری مالکان کا عدالت سے رجوع

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے منگل کو اپنے دورہ بلوچستان کے دوران فرنٹیئر کور اور رینجرز اہلکاروں کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کیاتھا۔

یاد رہے کہ حکومت نے مالی سال 22- 2021کے بجٹ میں وفاقی خزانہ شوکت ترین نے بتایا تھا کہ یکم جولائی سے وفاقی حکومت کے پنشنرز کی پنشن میں 10 فیصد اضافہ ہوگا۔

اردلی الاؤنس 14000 سے بڑھا کر 17500 ماہانہ کیا جارہا ہے،وفاقی اخراجات کا تخمینہ 8 ہزار 487 ارب روپے ہے،گریڈ 1سے 5 تک کے ملازمین کے انٹیگریٹڈ الاؤنس 450 سے 900روپے کیا جا رہا ہے۔مزدور کی کم سے کم اجرت 20 ہزار روپے کی جا رہی ہے

Related Posts