وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب، مسئلہ کشمیر سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نوازشریف کوبیرون ملک جانےکی اجازت دینےپروفاقی وزرامیں اختلاف
نوازشریف کوبیرون ملک جانےکی اجازت دینےپروفاقی وزرامیں اختلاف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 17 ستمبر کو طلب کیا ہے جس میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سمیت 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان دورۂ امریکا سے قبل منگل کے روز طلب کیے جانے والے کابینہ  اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں دورۂ امریکا، دورۂ سعودی عرب ، ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال اور امن و امان کے مسائل پر گفت و شنید ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس 3 ستمبر کو طلب کر لیا

اجلاس کے دوران وزیر اعظم  اراکین کابینہ کو عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے کی جانے والی سفارتی کاوشوں کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے اور ملک کی داخلی سلامتی اور پارلیمانی امور کا جائزہ لیا جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبلوزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی کہ معیشت پر کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کا جواب حقائق کی بنیاد پر دیں اور معیشت کی بہتری کے لیے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر حل پیش کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس دوران معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہتر معاشی اصلاحات سے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔؎

مزید پڑھیں: معیشت پر پروپیگنڈے کا جواب حقائق کی بنیاد پر دیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت

Related Posts