معیشت پر پروپیگنڈے کا جواب حقائق کی بنیاد پر دیا جائے۔ وزیر اعظم کی ہدایت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اقتصادی ترقی کی درست راہ پرگامزن ہے،وزیراعظم
اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نےکہا ہے کہ سرمایہ کاروں کو بہترین سہولیات اور مراعات پیش کرنے کےلئے علاقائی ممالک کے کامیاب سرمایہ کاری ماڈلز اپنائےجائیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اپنی معاشی ٹیم کو ہدایت کی ہے کہ معیشت پر کیے جانے والے بے بنیاد پروپیگنڈے کا جواب حقائق کی بنیاد پر دیں اور معیشت کی بہتری کے لیے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر حل پیش کریں۔

وزیر اعظم عمران خان نے حکومت کی معاشی ٹیم کے اجلاس کی صدارت کی جس میں وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر منصوبہ بندی خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، معاونِ خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور دیگر شریک ہوئے۔ اس دوران معاشی ٹیم نے وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ بہتر معاشی اصلاحات سے مثبت نتائج آنا شروع ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مغربی سرحد پر 2 واقعات میں پاک فوج کے 4 جوان شہید ہو گئے۔آئی ایس پی آر

معاشی ٹیم نے وزیر اعظم پاکستان کو بتایا کہ رواں مالی سال کے پہلے دو مہینوں کے دوران برآمدات اور درآمدات کے ضمن میں تجارتی خسارہ 38 فیصد کم ہوا ہے جبکہ ٹیکسوں کی وصولی میں بہتری شروع ہوچکی ہے۔ اس ضمن میں ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور نجی کاروباری سرگرمیوں میں مثبت پیش رفت دیکھنے میں آرہی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ بیمار صنعتی اداروں کی بحالی کے لیے خصوصی اقدامات کی ضرورت ہے۔ چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعتوں میں بہتری لانا ہماری اوّلین ترجیح ہے۔ معیشت پر بے بنیاد پروپیگنڈہ حقائق کے منافی ہے۔ اس کا جواب حقائق کی بنیاد پر دینے سے ہی اس کا انسداد ممکن ہے۔ ہم نے زراعت کی بہتری کے لیے جو پالیسی دی ہے، عوام کو اس سے آگاہ کرنا بہت ضروری ہے۔

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ بے بنیاد معاشی پروپیگنڈے کی وجہ سے عوام کو گمراہ کرکے حکومت سے بدظن کیا جارہا ہے۔ اگر حقائق کی بنیاد پر اس کا جواب دیا جائے گا تبھی عوام حکومتی اقدامات کی صحیح روح سے آشنا ہوسکیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پاک افغان سرحد طورخم بارڈر کا دورہ انتہائی مصروفیات کے باعث ملتوی کردیا اور اب وزیر اعظم یہ دورہ 18 ستمبر کو کریں گے۔ پاک افغان سرحد کو 24 گھنٹے فعال رکھنے کے باقاعدہ افتتاح کے سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے طور خم کا دورہ جولائی سے اب تک تیسری بار ملتوی کیا ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم عمران خان کا پاک افغان سرحد طور خم کا دورہ مصروفیات کے باعث ملتوی

Related Posts