وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا
وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے جس میں جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ دیگر اہم امور پر بھی بات چیت اور فیصلے متوقع ہیں۔

وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کو فیڈرل لینڈ کمیشن کی چیئر پرسن نامزد کیے جانے کے ساتھ ساتھ وفاقی تعلیمی اداروں میں روز اُجرت پانے والے ملازمین کو مستقل کرنے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔

یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کمیشن روانہ کرے۔صدر آزاد کشمیر

ریلوے بورڈ میں نجی ممبران کی شمولیت کی منظوری اور پاکستان ہیلتھ ریسرچ کونسل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کے ساتھ ساتھ رئیل اسٹیٹ ریگولیشن اینڈ ڈویلپمنٹ آرڈیننس کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے ایجنڈے میں شامل ہے۔

وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کی زیر نگرانی پہلے اسلامی کیلنڈر کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی کے قیام کی منظوری بھی وفاقی کابینہ کے اجلاس میں زیر غور آئے گی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے  وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کیا جس  میں خطے کے امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی   سفارتی محاذ پر پاکستان کی کاوشوں سے آگاہ کرتے ہوئے کابینہ اراکین کو بتایا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے اب تک کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے کشمیر کی صورتحال پر وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کر لیا

Related Posts