کورونا وائرس: وفاقی کابینہ کا نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا وائرس: وفاقی کابینہ کا نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ
کورونا وائرس: وفاقی کابینہ کا نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں آگہی مہم چلانے کا فیصلہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کایبنہ کے اجلاس میں ملک بھر میں پھیلتے ہوئے کورونا وائرس کے خلاف نمازِ جمعہ کے اجتماعات کے ذریعے آگہی مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیر اعظم کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے گزشتہ روز کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر فی الوقت پابندی عائد نہ کی جائے۔ اس دوران کورونا وائرس کی روک تھام پر عملی اقدامات بھی زیرِ غور آئے۔

وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ ائمہ حضرات نمازِ جمعہ کو 2 فرض تک محدود کریں جبکہ خطبۂ جمعہ مختصر کیا جائے۔ آگہی مہم کے حوالے سے اتفاق کیا گیا کہ علمائے کرام مساجد کے ذریعے عوام کو کورونا وائرس کے خلاف احتیاط کا مشورہ دیں۔

کابینہ اجلاس کے دوران مالی معاملات بھی زیرِ غور آئے۔ دو نکاتی ایجنڈے پر ہونے والے اجلاس میں آئندہ مالی سال بجٹ کی حکمتِ عملی کی منظوری دی گئی۔

بجٹ کے حوالے سے فیصلہ کیا گیا کہ معاشی ٹیم آئندہ مالی سال کی بجٹ حکمتِ عملی میں اخراجات و آمدن اور مالی سال کے نئے اہداف کے حوالے سے خصوصی تجاویز دیں۔

فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ مالی سال شرحِ نمو کا ہدف 3 فیصد رکھا جائے۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے محصولات کی وصولی کا ہدف 6 ہزار ارب سے زائد کرنے کی توثیق کی گئی۔ 

Related Posts