پی ٹی آئی کی ڈونلڈ لو سے معافی کا دعویٰ، فواد چوہدری نے الزام مسترد کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہوگی، فواد چوہدری
لانگ مارچ ناکام ہوا تو قوم ناکام ہوگی، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے پی ٹی آئی کی ڈونلڈ لو سے معافی کا دعویٰ مسترد کرتے ہوئے وزیرِ دفاع خواجہ آصف کو ذہنی علاج کا مشورہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے کسی بھی سطح پر امریکی حکومت کے کسی بھی نمائندے سے رابطہ قائم نہیں کیا جبکہ  امریکی ایماء پر منتخب جمہوری حکومت کیخلاف سازش کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

پی ٹی آئی نے ڈونلڈ لو سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف

بیان میں سابق وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ سازش کرنے والی حکومت اب بھی امریکہ کی خوشی کیلئے بیان تشکیل دیتی ہے، جبکہ عمران خان امریکی ایجنڈا خاطر میں نہیں لاتے بلکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے بیانیے کی بنیاد قومی مفاد پر رکھی۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان کے ایبسولوٹلی ناٹ جیسے بیان پر شریف درباری کے پیٹ میں درد ہوتا پوری قوم دیکھ چکی ہے جبکہ دھمکی آمیز مراسلے میں ڈونلڈ لو کا کردار درج ہے جسے امپورٹڈ ٹولے نے جھٹلایا۔

پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ڈونلڈ لو کے کردار کو جس طرح بے نقاب کیا، اس کی شہباز شریف کی زیرِ صدارت قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں تصدیق کی گئی۔ خواجہ آصف عادتاً جھوٹ بولتے ہیں۔ ان کو علاج کی ضرورت ہے۔

Related Posts