اسلام آباد کی طرح لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی رسد گاہوں کا آغاز ہوگا۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، فواد چوہدری
رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی طرح لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی رسد گاہوں کا آغاز کیا جائے گا جبکہ شہرِ اقتدار میں خلائی رسد گاہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اسلام آباد میں خلائی تحقیق کیلئے قائم کی جانے والی رسد گاہ کا سنگِ بنیاد رکھ دیا جس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ہم لاہور، کراچی اور پشاور میں بھی رسد گاہوں کا آغاز جلد کریں گے۔

خطاب کے دوران وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ فلکیات ایک ایسا موضوع ہے جسے مسلم سائنسدانوں نے ہمیشہ اہمیت دی اور اسے دل کے قریب رکھا اور پاکستان روس کے بعد خلا میں راکٹ بھیجنے والا دنیا کا دوسرا ملک تھا۔مسئلہ یہ نہیں ہے کہ آپ نے چاند دیکھا یا نہیں بلکہ مسئلہ کچھ اور ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ آج کل اگر آپ چاند پر جا کر رہنا شروع کردیں تو رمضان المبارک کیسے منائیں گے؟ دنیا چاند پر جا کر بسنے کی باتیں کر رہی ہے۔ اگر سپارکو کا محکمہ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کو واپس نہ ملا تو ہم اپنا اسپیس پروگرام تشکیل دیں گے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی حکومت نے سائنسی تحقیق کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں نئی خلائی رسد گاہ کا سنگِ بنیاد رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی خلائی رسد گاہ کے ساتھ ساتھ خلائی میوزیم کی تعمیر بھی کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام الناس کو کائنات کی سیر کرائی جاسکے۔رسد گاہ شکر پڑیاں میں یادگارِ پاکستان کے فوارے کے مقام پر تعمیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کا سائنسی تحقیق کیلئے خلائی رسدگاہ کی تعمیر کا فیصلہ 

Related Posts