فواد چوہدری سائنسی تحقیق کیلئے خلائی رسدگاہ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری سائنسی تحقیق کیلئے خلائی رسدگاہ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری سائنسی تحقیق کے فروغ کیلئے اسلام آباد میں نئی خلائی رسد گاہ کا سنگِ بنیاد آج رکھیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی خلائی رسد گاہ کے ساتھ ساتھ خلائی میوزیم کی تعمیر بھی کرنا چاہتی ہے تاکہ عوام الناس کو کائنات کی سیر کرائی جاسکے۔

وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری آج اسلام آباد خلائی رسد گاہ کا سنگِ بنیاد رکھیں گے جو شکر پڑیاں میں یادگارِ پاکستان کے فوارے کے مقام پر تعمیر ہوگی۔ خلائی رسد گاہ کی تعمیر کا مقصد رویتِ ہلال کے مسائل پر قابو پانا ہے۔

ملک بھر میں رمضان المبارک، عید الفطر، عیدالاضحیٰ اور محرم کی تاریخ کے اعلان کیلئے رویتِ ہلال کمیٹی کے اعلانات پر انحصار کیا جاتا ہے تاہم وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی ملک بھر میں اتفاقِ رائے اور مذہبی ہم آہنگی کیلئے کام کر رہی ہے۔

خلائی رسدگاہ کے قیام سے سائنسی تحقیق، رسمی و غیر رسمی سائنسی تعلیم میں بھی مدد ملے گی۔ وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی میوزیم کے ساتھ ساتھ سیاروں کے سائنسی مشاہدے کیلئے پلانیٹیرئیم بھی تعمیر کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی اور پاکستان سائنس فاؤنڈیشن (پی ایس ایف) کے تعاون سے تعمیر کردہ اسلام آباد خلائی رسد گاہ کیلئے تکنیکی مہارت آئی ایس ٹی (انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی) سے حاصل کی گئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی بالادستی ختم کرنے کےلیے چین ڈیجیٹل کرنسی متعارف کرائے گا

Related Posts