کورونا ایس او پیز، اپوزیشن حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کرے۔فواد چوہدری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا ایس او پیز، اپوزیشن حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کرے۔فواد چوہدری
کورونا ایس او پیز، اپوزیشن حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کرے۔فواد چوہدری

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے ایس او پیز کے تحت اپوزیشن کو مشورہ دیا ہے کہ حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کردیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیشِ نظر این سی او سی نے نئی ایس او پیز جاری کردی ہیں۔

پیغام میں وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ این سی او سی نے شادی بیاہ کی تقریبات اور دیگر اجتماعات کو محدود کرنے کی ہدایات دی ہیں، میں سمجھتا ہوں کہ سیاسی جماعتوں کو بھی ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 ماہ کیلئے جلسے جلوس ملتوی کریں جبکہ اپوزیشن بھی حکومت مخالف تحریک اگلے سال تک ملتوی کرے۔ زندگی کا احترام کریں۔ 

یہ بھی پڑھیں: انصار عباسی اشتہارات کیلئے محنت چھوڑ دیں۔فواد چوہدری

Related Posts