فواد چوہدری کا وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کرنے کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کا وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کرنے کا اعلان
فواد چوہدری کا وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کرنے کا اعلان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ وہ رواں ہفتے وزیر اعظم عمران خان کو 30 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں 1970ء کی دہائی تک پاکستان تیسری دنیا کے اکثر ممالک سے بہت آگے تھا۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  1971ء میں سانحہ مشرقی پاکستان  کے بعد  ہماری  تمام تر توجہ دفاع پر چلی گئی۔اس دوران ایک غلطی ہوئی۔ 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  غلطی یہ ہوئی کہ امریکہ اور چین کی طرح سول ملٹری انٹرفیس نہیں بنایا جو بنانا چاہئے تھا۔ ملٹری ریسرچ سول اور سول ریسرچ ملٹری شعبوں میں ٹرانسفر ہوسکتی تھی۔ 

فواد چوہدری نے کہا کہ  اب پوری کوشش ہے کہ ایسا نظام تشکیل دیں کہ سول ملٹری ریسرچ کا انٹرفیس بنے۔ اس ہفتے وزیر اعظم کو 30 ارب ڈالر کی ایکسپورٹ پلان پیش کریں گے۔
ایکسپورٹ پلان پر تبصرہ کرتے ہوئے وزیر سائنس و ٹیکنالوجی نے کہا کہ غیر روائتی برآمدات جن میں بائیوٹیکنالوجی کا سب سے بڑا حصہ ہو گا ہماری معیشت کو بدل کر رکھ دے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے ایسے ٹیکس سٹرکچر کی سفارش کی ہے کہ دنیا بھر سے لوگ ٹیکنالوجی خصوصاً بائیو ٹیکنالوجی کیلئے پاکستان کو دیکھیں۔ اگر سائنس اورٹیکنالوجی پر توجہ دی تو ہم 25 سالوں میں ترقی یافتہ ہوں گے۔

Related Posts