اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
اسلام آباد: بیرسٹر فروغ نسیم نے ایک بار پھر وزیر قانون کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحریکِ انصاف حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرسٹر فروغ نسیم کو ایک بار پھر وفاقی وزیرِ قانون بنایا جائے جس کی باضابطہ تقریب  اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ قانون کی حیثیت سے بیرسٹر فروغ نسیم نے حلف اٹھایا جبکہ  صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان سے حلف لیا۔

اسلام آباد میں ہونے والی تقریبِ حلف برداری میں وکلاء برادری، سیاسی و سماجی شخصیات اور وزراء شریک ہوئے اور دوسری بار وفاقی کابینہ کا حصہ بننے والے بیرسٹر فروغ نسیم کو مبارکباد پیش کی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔وزیر قانون فروغ نسیم نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدتِ ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست میں پیروی کرنے کے لیے استعفیٰ دیا۔

صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 27 نومبر کو وزیر قانون فروغ نسیم کا استعفیٰ منظور کیا تھا جبکہ انہوں نے  آرمی چیف وکیل کی حیثیت سے اٹارنی جنرل کے ہمراہ مقدمے کی پیروی کی۔ 

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے 26 نومبر کو اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فروغ نسیم کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو منظور کرلیا گیا۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ فروغ نسیم سپریم کورٹ میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پیروی کریں گے، فروغ نسیم کل عدالت میں اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے دوران کسی رکن نے فروغ نسیم پر تنقید نہیں کی،اس موقع پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے تھے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

Related Posts