وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

farogh naseem
farogh naseem

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فروغ نسیم کے استعفے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ فروغ نسیم نے کابینہ اجلاس میں اپنا استعفیٰ پیش کیا جس کو منظور کرلیا گیا۔

شیخ رشید کاکہناتھا کہ فروغ نسیم کل سپریم کورٹ میں آرمی چیف قمر جاوید باجوہ کی پیروی کریں گے، فروغ نسیم کل عدالت میں اٹارنی جنرل انور منصور کے ہمراہ پیش ہوں گے۔

وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کابینہ اجلاس کے دوران کسی رکن نے فروغ نسیم پر تنقید نہیں کی،اس موقع پر معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ فروغ نسیم نے رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیا ہے کیونکہ وہ وفاقی وزیر کی حیثیت سے عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس

فروغ نسیم نے سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کے نوٹی فکیشن کی معطلی کے بعد ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں استعفیٰ پیش کیا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن کل تک کے لیے معطل کرتے ہوئے آرمی چیف، وفاقی حکومت اور وزارت دفاع کو نوٹس جاری کردیا تھا۔

Related Posts