کسان اتحاد کی ڈی چوک جانے کی کوشش، اسلام آباد پولیس نے روک دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کسان اتحاد کی ڈی چوک جانے کی کوشش، اسلام آباد پولیس نے روک دیا
کسان اتحاد کی ڈی چوک جانے کی کوشش، اسلام آباد پولیس نے روک دیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میدانِ جنگ بن گیا۔ کسان اتحاد نے جناح ایونیو پر دھرنا دے رکھا ہے، مظاہرین ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کر رہے تھے کہ پولیس نے احتجاج کرنے والوں کو آگے بڑھنے سے روک دیا۔ کسانوں نے کنٹینرز اور خاردار تاریں ہٹا کر احتجاج کی بھرپور کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کسان اتحاد مطالبات منظور کرانے کیلئے سرگرم ہے۔ کسانوں نے فیصل ایونیو پر رکھے کنٹینرز اور خاردار تاریں ہٹا کر ڈی چوک کی طرف پیش قدمی کی کوشش کی تاہم اسلام آباد پولیس حرکت میں آگئی۔ پولیس مظاہرین کو ریڈ زون کی طرف جانے سے روک رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

 مظفر آباد میں جلسہ، عمران خان کی شرکت کی اپیل

اسلام آباد پولیس کو خدشہ ہے کہ مظاہرین ڈنڈے اور دیگر ہتھیار لے کر ریڈ زون میں نہ چلے جائیں۔ مظاہرین کی کوشش ہے کہ وہ ڈی چوک کی طرف بڑھیں۔ پولیس اور انتظامیہ مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کیلئے پر عزم ہے۔ آخری حل کے طور پر مظاہرین کو منتشر بھی کیا جاسکتا ہے۔

احتجاج کرنے والے کسانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت کھاد کی قیمتیں کم کرے، بلیک مارکیٹنگ روک دے، سیلاب زدہ علاقوں میں کھاد اور بیج مفت فراہم کرے۔ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرے، گندم کی قیمت 4000 جبکہ گنے کی 400 روپے من مقرر کردی جائے اور زراعت کو صنعت کا درجہ ملنا چاہئے۔

چیئرمین کسان اتحاد خالد باتھ کا کہنا ہے کہ کسان کل سے اسلام آباد کی سڑکوں پر بیٹھے ہیں۔ ابھی تک کسی حکومتی نمائندے نے ہم سے رابطہ نہیں کیا۔ ہمارے لوگوں کو پانی نہیں دیا جارہا۔ میں کسانوں سے کہتا ہوں کہ باہر نکلو۔ ہمیں کوئی پوچھنے نہیں آیا۔ ہم کمیٹی اس وقت بنائیں گے جب کوئی مذاکرات کیلئے بلائے گا۔

کسان اتحاد کے چیئرمین نے کہا کہ ہمیں کہا جارہا ہے کہ ایف نائن کی طرف جاؤ، ہم ڈی چوک کی طرف ہی جائیں گے۔ واضح رہے کہ بلیو ایریا جانے والے راستے بند ہونے کے باعث شہرِ اقتدار کی مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہے۔ زیرو پوائنٹ سے فیصل ایونیو جانے والا راستہ بھی بند ہے۔ شدید ٹریفک جام سے مسائل پیدا ہورہے ہیں۔ 

 

Related Posts