Friday, March 29, 2024

تحریکِ انصاف مظفر آباد میں آج جلسہ کریگی، عمران خان کی عوام سے شرکت کی اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان تحریکِ انصآف آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد میں جلسہ کرے گی، سابق وزیر اعظم عمران خان نے عوام سے جلسے میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ویڈیو پیغام میں سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ عمران خان آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کریں گے۔ پی ٹی آئی مظفر آباد میں عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف کی اسمبلی میں واپسی پرخیر مقدم کرینگے۔راجہ پرویز اشرف

ٹوئٹر پر جاری کردہ ویڈیو پیغام میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ عوام سے جلسے میں شرکت کی اپیل ہے، آج حقیقی آزادی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر بھی بات چیت ہوگی۔ 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی آڈیو سوشل میڈیا پر لیک کردی گئی جس میں سابق وزیر اعظم کو سائفر سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔ پی ٹی آئی نے لیک کی گئی گفتگو کے اصلی ہونے کی تصدیق کردی۔

پی ٹی آئی سربراہ عمران خان کے جلسے سے قبل وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس نے جلگہ گاہ کا دورہ کرکے جلسے کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ اس موقعے پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی کارکنان بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ عمران خان کشمیریوں کے سفیر ہیں۔ ایل او سی کے پار بھی مظلوم کشمیری عمران خان سے بے حد محبت کرتے ہیں۔ مظفر آباد کا جلسہ کشمیر کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ بنے گا۔