فرحان سعید اور عروہ حسین ڈرامہ سیریل ’میری شہزادی‘ میں ساتھ نظر آئینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

فرحان سعید بہت جلد اہلیہ و اداکارہ عروہ حسین کے پروڈیوس کردہ ڈرامہ سیریل ’میری شہزادی‘میں نظر آئینگے۔

ڈرامہ سیریل میری شہزادی میں اُن کی اہلیہ عروہ حسین بھی نظر آئینگی، ڈرامے کی کہانی شہزادی ڈیانا کی زندگی پر مبنی ہے جس میں عروہ حسین کو شہزادی ڈیانا عرف دانیہ کے کردار میں جبکہ فرحان سعید کو ڈاکٹر حسنات کے کردار میں دیکھا جائے گا۔

خیال رہے کہ فرحان سعید اپنی بہترین اداکاری سے صرف پاکستان میں ہی مقبول نہیں بلکہ پڑوسی ملک بھارت میں بھی اُن کے مداحوں کی ایک بہت بڑی تعداد ہے۔ بھارت میں اُن کے ڈرامے میرے ہمسفر کو بہت زیادہ پسند کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی شیندی کی تقریب کی تصویری جھلکیاں

فرحان سعید بٹ ایک پنجابی کشمیری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 16 دسمبر 2016 کو اداکارہ عروہ حسین سے شادی کی۔ وہ سب سے پہلے اس وقت مقبول ہوئے جب انہوں نے لاہور کے پاپ راک بینڈ جل میں 17 سال کی عمر میں بطور گلوکار شمولیت اختیار کی۔ سعید نے 2003 میں عاطف اسلم کی جگہ لی، جنہوں نے جل کے بانی رکن گوہر ممتاز کے ساتھ موسیقی کے اختلافات کی وجہ سے استعفیٰ دے دیاتھا۔

Related Posts