معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی شیندی کی تقریب کی تصویری جھلکیاں
پاکستان کے مشہور و معروف یوٹیوبر اور وی لاگر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی حال ہی میں شیندی کی تقریب ہوئی۔
شیندی کی تقریب میں پاکستان کے کئی معروف یوٹیبرز بھی مدعو تھے جن میں مورو، اوکھانو، شاہویر جعفری اور دیگر کئی شامل تھے۔
شیندی کی تقریب میں ڈکی بھائی کو بلیک شیروانی جبکہ اُن کی اہلیہ عروج جتوئی کو گولڈن اور سرخ کام والا لہنگا پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آیئے اُن کی شیندی کی تقریب کی ایک جھلک دیکھتے ہیں:
ڈکی بھائی کی روسٹنگ ویڈیوز کو زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
اُن کا ڈکی ایکسٹرا کے نام سے ایک گیمنگ چینل بھی ہے۔
کچھ عرصے قبل انہوں نے ولا گنگ کا آغاز بھی کیا تھا جس میں وہ اپنی روز مرہ کی روٹین کو دکھاتے ہیں ۔
یوٹیوب پر اُن کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔