بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی خفیہ شادی کی خبر جھوٹی ہے؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

(فوٹو: ایکسپریس، بھارتی میڈیا)

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

نئی دہلی: بھارتی گلوکار دلجیت دوسانجھ کی پنجابی گلوکارہ نشا بانو سے خفیہ شادی کے متعلق بھارتی میڈیا کی جانب سے کیے گئے دعووں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔

نجی ٹی وی (ایکسپریس نیوز) کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں گزشتہ کچھ روز سے پنجابی فلموں کے ہیرو اور گلوکار دلجیت دوسانجھ کی خفیہ شادی کی خبریں زیرِ گردش رہیں، بالی ووڈ اداکارہ کیارا ایڈوانی نے اپنے پرانے انٹرویو میں دلجیت دوسانجھ کے بیٹے کا حوالہ دیا تھا۔

بھارتی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ دلجیت دوسانجھ نے پنجابی گلوکارہ نشا بانو سے خفیہ شادی کی جبکہ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے اور مذکورہ دعووں کے ہمراہ دلجیت دوسانجھ اور نشا بانو کی ایک تصویر وائرل ہوئی جس میں نشا بانو کو دلہن کے روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اپنی سادہ طبیعت اور خوش مزاجی کے باعث مشہور دلجیت دوسانجھ کی جانب سے وائرل ہونے والی تصویر پر کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا تاہم پنجابی کی گلوکارہ نشا بانو نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلجیت دوسانجھ کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے جھوٹی خبر کا بھانڈا پھوڑ دیا۔

گلوکارہ نشا بانو نے کہا کہ مجھ سے بھی حقیقت پوچھیں، میڈیا والے مجھے کسی کی بیوی بنا چکے ہیں، یہ خبر وائرل بھی ہوگئی اور مجھے تصاویر اور ویڈیوز میں ٹیگ کیا جارہا ہے۔ پنجابی مداح اچھی طرح جانتے ہیں کہ میں سمیر ماہی کی شریکِ حیات ہوں، بالی ووڈ کو یہ کون سمجھائے؟

Related Posts