اسلام آباد ہائیکورٹ میں فیصل واوڈا نااہلی کیس سماعت کے لیے مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصل واؤڈا نااہلی کیس 3 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے کاز لسٹ جاری کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پی ٹی آئی رہنما اور وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی نااہلی کیس پر سماعت بدھ 3 مارچ کو کریں گے۔ بیرسٹر جہانگیر جدون نے اپنے موکل میاں فیصل کی جانب سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔

درخواست گزار کا موقف ہے کہ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن سے دوہری شہریت چھپائی ہے اس لئے سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق انھیں نااہل کیا جائے۔

فیصل واوڈا کی جانب سے 11جون 2018 کو جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ افسر نے 18 جون کو منظور کیے۔

انھوں نے امریکی شہریت ترک کرنے کی درخواست 22 جون کو جمع کرائی اور کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت فیصل واؤڈا امریکی شہریت رکھتے تھے جس کو چھپایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فیصل واؤڈا کے سینیٹ الیکشن 2021 میں حصہ لینے کے خلاف دائر اپیلیں مسترد کرتے ہوئے انہیں اہل قراردیا تھا۔

سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ برقرار رکھا گیا۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ فیصل واوڈا نے امریکی شہریت سے متعلق حقائق چھپائے۔

ریٹرنگ افسر کے سامنے اعتراضات دائر کئے مگر انہوں نے سننے سے انکار کیا۔ دائر درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پی ٹی آئی رہنما کے حقائق چھپانے پر وہ عوامی عہدے کے لیے نااہل ہیں۔ فیصل واوڈا کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی رکنیت اور وزارت بچانے کیلئے ایک اور موقع مل گیا

Related Posts