فیصل واوڈا کو قومی اسمبلی کی رکنیت اور وزارت بچانے کیلئے ایک اور موقع مل گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

False affidavit case: IHC to hear Vawda’s hearing on Mar 12

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پیر کو دوہری شہریت کیس میں وفاقی وزیر پانی و بجلی فیصل واوڈا کی نااہلی کی درخواستوں پر سماعت کی،فیصل واوڈا کی طرف سے کوئی بھی دفاع کے لئے پیش نہیں ہوا۔

الیکشن کمیشن نے متنبہ کیا ہے کہ اگلی سماعت میں اگر کوئی بھی وفاقی وزیر کی نمائندگی نہیں کرتا تو یکطرفہ کاروائی کی جائے گی۔

ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ فیصل واوڈا نے ای سی پی کو حلف برداری میں غیر ملکی شہریت کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی تھی۔

مزید پڑھیں:دوہری شہریت پر پابندی صرف قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ممبران پر ہے۔وزیرِ خارجہ

11 جون 2018 کو کاغذات نامزدگی جمع کرواتے فیصل واوڈا کے پاس امریکاکا پاسپورٹ تھا الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کو آخری موقع دیدیا ہے تاہم اگر فیصل واوڈا آئندہ سماعت پر بھی پیش نہ ہوئے تو الیکشن کمیشن یکطرفہ فیصلہ کرسکتا ہے۔

Related Posts