ہنر مند افرادی قوت کی برآمد ہماری اولین ترجیح ہے،ذوالفقار بخاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Exporting skilled manpower our top priority: Zulfi Bukhari

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی ذوالفقار عباس بخاری نے کہا ہے کہ ہنر مند افرادی قوت کی برآمد ہماری اولین ترجیح ہے۔

صحت کے شعبے سے وابستہ افراد دس سال بعد خلیجی ممالک کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ کویت کیلئے روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹر ، پیرامیڈیکس اور نرسیں شامل ہیں۔

اس موقع پر ذوالفقار عباس بخاری اورکویت کے سفیر عبدالرحمن نے ویڈیو لنکس کے ذریعے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تقریب سے خطاب کیا۔

اپنے خطاب کے دوران ذوالفقار عباس بخاری نے کہا کہ دوسرے مرحلے میں مزید 200 افراد کویت جائیں گے جبکہ کویت ایک ہزار سے زیادہ پاکستانی ماہرین صحت کو روزگار فراہم کرنا چاہتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کویت کو افرادی قوت کی برآمدکا دوبارہ آغاز پاکستان کے لئے ایک تاریخی لمحہ تھا کیونکہ پچھلے دس سالوں میں کوئی ہنر مند اہلکار خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا تھا۔

کویت روانہ ہونے والوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاآپ اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اور ملک کے سفیروں کی حیثیت سے کام کریں اور کویت میں ملازمت کے خواہشمند دوسرے پاکستانیوں کے لئے راہ ہموار کریں۔ انہوں نے کہا کہ جی سی سی ممبر ممالک کو ہنر مند افرادی قوت کی برآمد ہماری اولین ترجیح ہے۔

مزید پڑھیں:فواد چوہدری نے آئی جی سندھ کی رخصت کا راز کھول دیا، سنسنی خیز انکشافات

اس موقع پر کویت کے سفیر عبدالرحمن نے کہا کہ وہ کورونا وائرس کے مشکل وقت میں پیشہ ور افراد کی فراہمی پر پاکستانی حکومت کے شکر گزار ہیں اور تمام پاکستانی ہنر مند افراد کو ملک میں قیام کے دوران انہیں مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

Related Posts