فواد چوہدری نے آئی جی سندھ کی رخصت کا راز کھول دیا، سنسنی خیز انکشافات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

fawad chaudhry criticise bilawal house over IG Sindh leave

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد :وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے آئی جی سندھ مشتاق احمد مہر اور اعلیٰ پولیس افسران کی رخصت کے حوالے سے راز کھول کر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ کوئی شبہ ہی نہیں کہ سندھ پولیس کے افسران بلاول ہاؤس کے اشارے پر چھٹی پر گئے، ورنہ جب اومنی والوں کے سامنے لائن لگا کر کھڑے ہوتے تھے تو بھی اس طرح کا ردعمل ہوتا، پاکئی داماں کی یہ حکائیت آگے بڑھی تو معاملات کھلیں گے، اداروں کو نیچا دکھانے کی کوششیں اور سازشیں ناکام بنانا ہوں گی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماء کیپٹن صفدر اعوان کی گرفتار کے واقعہ کے بعد آئی جی سندھ مشتاق مہر نے 10 روز، ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ثاقب اسماعیل میمن نے 30 روز ،ڈی آئی جی حیدر آباد نعیم احمد شیخ نے 30 دن ،ڈی آئی جی ویسٹ عاصم قائمخانی نے 30 روز ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی سندھ عمر شاہد حامد نے 30 روز کی چھٹیوں کی درخواست دی تھی۔

مزید پڑھیں:سندھ پولیس کی تشویش، وزیرِ اعلیٰ نے آئی جی سمیت اعلیٰ افسران کا اجلاس طلب کر لیا

واضح رہے کہ سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی واقعے کا فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے کور کمانڈر کو اس کی انکوائری کرنے کا حکم دیدیا ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے حکم دیا ہے کہ واقعہ کی فوری انکوائری کرکے حقائق سامنے لائے جائیں۔

 

Related Posts