وزیرِ اعظم نے اخراجات میں کمی کرکے کفایت شعاری کا وعدہ پورا کردیا، شہباز گل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں، شہباز گل
فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں، شہباز گل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد : وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے کفایت شعاری کا ایک اور وعدہ پورا کردیا، وزیرِ اعظم ہاؤس اور آفس کے اخراجات میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔

86 کروڑ کے مختص فنڈز میں سے 67 کروڑ روپے استعمال کیے گئے۔انہوں نے بتایا کہ مختص فنڈز میں سے 18 کروڑ 37 لاکھ روپے وزارتِ خزانہ کو واپس کیے، خود کو جدی پشتی ارب پتی کہنے والے سابقہ حکمرانوں نے عوام کے پیسے کا بے دریغ استعمال کیا۔

شہباز گِل نے کہا کہ ذاتی گھروں کو کیمپ آفس بنا کر تمام ذاتی اخراجات بھی ٹیکس کے پیسے سے ادا ہوتے رہے، مغلِ اعظم کے دور میں وزیرِ اعظم ہاؤس میں بھینسیں بھی عوامی خرچ پر رکھی جاتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ اخراجات میں کمی کی اس روایت کو آئندہ سالوں میں بھی قائم رکھا جائے گا، وزیرِاعظم آفس و ہائوس نے اخراجات میں 21 فیصد تک ریکارڈ کمی کر کے کفایت شعاری کی مثال قائم کر دی ہے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کفایت شعاری میں تمام 34 وفاقی وزارتوں اور 44 ڈویڑنوں پر بازی لے گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2019ء میں وزیرِ اعظم آفس و ہاؤس کے لیے مختص 86 کروڑ 28 لاکھ روپے میں سے 67 کروڑ 92 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔

مزید پڑھیں: لوگ ٹڈی دل سے زیادہ سندھ حکومت سے پریشان ہیں، اشرف قریشی

شہباز گِل نے بتایا کہ آئندہ مالی سال 2021ء کیلئے بھی لگ بھگ 86 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، پچھلے سال وزیرِ اعظم ہاؤس  کے اخراجات میں 41 فیصد کمی کی گئی تھی۔

Related Posts