منچھر جھیل میں مزید 2 کٹ لگانے کے بعد بھی سیلابی ریلےسے پُل ٹوٹ گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

منچھر جھیل میں مزید 2 کٹ لگانے کے بعد بھی سیلابی ریلےسے پُل ٹوٹ گیا
منچھر جھیل میں مزید 2 کٹ لگانے کے بعد بھی سیلابی ریلےسے پُل ٹوٹ گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

منچھر جھیل میں مزید 2 کٹ لگانے کے بعد بھی سیلابی ریلے سے انڈس ہائی وے پر بنا پل ٹوٹ گیا۔

تفصیلات کے مطابق پل ٹوٹنے کی وجہ سے سیہون دادو روڈ پر ٹریفک مکمل طور پر بند ہوگئی، اس سے پہلے انڈس ہائی وے پر پانی آنے سے ایک ٹریک پر ٹریفک چل رہا تھا لیکن اب انڈس ہائی وے کے دونوں ٹریک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

منچھر جھیل میں آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے۔

سجاول کے ساحلی علاقوں میں پانی کا ریلہ داخل ہو گیا ہے، جہاں سے خواتین اور بچوں کی سامان سمیت اپنی مدد آپ کے تحت حفاظتی بند پر منتقلی جاری ہے۔

کوٹری اور لاڑکانہ ریلوے ٹریک زیر آب ہے، سن اور مانجھند کے مقام پر پانی کم نہ ہونے سے ٹریک کی مرمت کے کام میں دشواری کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان میں مزید بارشوں سے بے گھر افراد کی تعداد بڑھ جائے گی۔اقوامِ متحدہ

قبل ازیں منچھر جھیل کے پانی کے بڑھتے دباؤ نے بند توڑ ڈالا تھا، تاہم منچھر جھیل میں پانی کا دباؤ کم کرنے کے لیے مزید دو مقامات پرکٹ لگائے گئے جس سے سیہون ائیرپورٹ زیر آب آگیا تھا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق آر ڈی 52 میں ڈالے گئے شگاف سے پانی کا اخراج تیزی سے جاری ہے جس سے 5 یونین کونسلز کے150 سے زائد دیہات پانی میں ڈوب چکے ہیں۔

Related Posts