‏ارطغرل غازی نے میرا جسم میری مرضی کے نعرے کو دفن کر دیا: وینا ملک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ertugrul Ghazi Drama Buried The Slogan "My Body Is My Choice", Veena Malik

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ وینا ملک نے پاکستان میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے ترک ڈرامہ ارطغرل غازی کامیرا جسم میری مرضی نعرے سے موازنہ کردیا۔

ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی ماہ صیام میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اردو زبان میں نشر کیا جارہا ہے اور عوام کی طرف سے اس ڈرامہ کو بھرپور پذیرائی مل رہی ہے۔

پاکستان میں اس ترک ڈرامہ کے حوالے سے کئی فنکاروں کی طرف سے مخالفت بھی سامنے آئی اور کئی فنکاروں نے ارطغرل غازی کو بھرپور سراہا ہے۔

اداکارہ وینا ملک کا اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہنا ہے کہ ترک ڈرامہ ارطغرل ترکی سے زیادہ پاکستان میں مقبول ہو رہا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پاکستانی عوام کی سوچ اور پسند آج بھی اسلامی روایات کے مطابق ہے اس ڈرامے کی مقبولیت نے “میرا جسم میری مرضی” نعرے کو دفن کردیا ہے پاکستانی انڈسٹری کو تباہ ہونے سے بچنا ہے تو مغربی کلچر کو چھوڑنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: مہوش حیات ارطغرل غازی کے ہیرو پر فدا، لیونارڈو ڈی کیپریو سے موازنہ

ایک اور پیغام میں سیاسی قیادت کو ہدف تنقید بناتے ہوئے وینا ملک کا کہنا ہے کہ اگر مریم صفدر عورت ہو کر خود ساختہ ارطغرل بن سکتی ہے تو پھر بلاول بھٹو بھی کہہ سکتے ہیں کہ مجھے بھی حلیمہ سلطان تصور کیا جائے۔

Related Posts