مہوش حیات ارطغرل غازی کے ہیرو پر فدا، لیونارڈو ڈی کیپریو سے موازنہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا
مہوش حیات کو کس طرح کا ہمسفر چاہئے؟ اپنے چاہنے والوں کو بتادیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اداکارہ مہوش حیات نے پی ٹی وی پر اردو زبان میں نشر ہونے والے ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی حمایت کردی ہے۔

اداکارہ مہوش حیات کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں سمجھ آتی کہ آخر مسئلہ کیا ہے، ارطغرل غازی ایک  محض ایک ڈرامہ سیریز ہے جس کی اپنی ایک تاریخی اہمیت ہے اور اس ڈرامہ میں اخلاقی اقدار کی بھرپور ترجمانی کی گئی ہے۔

ارطغرل غازی میں مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکار اینگن آلتان دوزیاتان کوٹائیٹنک کے ہیرو لیونارڈو ڈی کیپریو سے زیادہ خوبصورت قرار دیتے ہوئے انہوں نے تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

واضح رہے کہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کرنے پر پاکستانی فنکاروں کی طرف سے شدید تنقید کی جارہی ہے تاہم صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکارہ مہوش حیات نے تاریخی ڈرامہ سیریز کی حمایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: ترک ڈرامہ حواس پر سوار، ریما نے ارطغرل غازی نشر کرنیکی مخالفت کردی

ترک ڈرامہ سیزیز ارطغرل غازی نے پورے پاکستان کو اپنے سحر میں جکڑ لیا ہے ,25 اپریل سے 14 مئی تک اب تک 133.38 ملین افراد ڈرامہ سیریز دیکھ چکے ہیں۔ مزید یہ کہ اس کی اقساط ہر روز پاکستان میں یوٹیوب پر ٹرینڈ ہورہی ہیں۔

Related Posts