کراچی میں 8سالہ بچہ بدفعلی کے بعد قتل، لاش پھینکنے والا ملزم پکڑا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار
اسلام آباد میں پڑوسی کی 6سالہ بچے سے جنسی زیادتی، مجرم گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی :شہر قائد کے فیڈرل بی انڈسٹریل ایریا میں آٹھ سالہ بچے کو بدفعلی کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا، جمعرات کی رات کولاش ملی۔

رات گئے شفیق کالونی میں ایک ہجوم نے لاش برآمد کرنے والے ایک شخص کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔ زیر حراست شخص کی شناخت سمیع اللہ کے نام سے ہوئی ہے ،تفتیش شروع کردی گئی۔

لاش کو عباسی شہید اسپتال لے جایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدفعلی کی تصدیق ہوگئی ، بچے کی گردن پر بھی زخم آئے تھے۔

رات گئے مشتبہ شخص لاش کو پھینک رہا تھا تاہم لوگوں نے ملزم کوپکڑ لیا۔ مقتول کے ماموں شیراز نے بتایا کہ مشتبہ شخص نے ابتدائی طور پر دعویٰ کیا تھا کہ بچے کی لاش نالے سے ملی ہے اور بعد میں اس نے بیان تبدیل کیا اور کہا کہ فلیٹوں کے قریب سے لاش ملی ہے۔

مزید پڑھیں:نارووال میں معلم کی 13 سالہ بچے سے بدفعلی، مقدمہ درج کرانے پر دھمکیاں

پولیس نے بدفعلی اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے جبکہ زیر حراست شخص سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts