ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے
ملک بھر میں عیدالفطر مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ملک بھر میں آج عیدالفطر مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے، ملک بھر میں نمازِ عید کے بڑے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جس میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔

ذرائع کے مطابق ملک بھر میں عیدالفطر آج مذہبی جوش وخروش کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ ملک بھر میں مساجد اور عیدگاہوں میں پر عید کی نماز کے بڑے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

نماز عید کے اجتماعات میں ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جب کہ نماز عید کے اجتماعات کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے عید کے اس پُرمسرت موقع پر قوم کو عیدالفطر کی مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعاگو ہوں کہ وہ اس مبارک دن کو تمام پاکستانیوں اور عالم اسلام کے لیے خوشیوں اور آسانیوں کا سبب بنائے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آج عید الفطر کے پُرمسرت لمحات میں ہم اس توفیق پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجالا رہے ہیں اور خوشی و مسرت کا اظہار کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہے کہ اس نے ہمیں بھرپور طریقے سے رمضان المبارک میں اجتماعی عبادت کرنے کا موقع اور توفیق عطا فرمائی۔

صدر مملکت نے کہا کہ ضرورت مندوں، ناداروں، غریبوں اور محتاجوں کی بھرپور مدد کرتے ہوئے انہیں بھی عید کی خوشیوں میں شامل ہونے کا موقع فراہم کریں۔

مزید پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطراور ترک صدر کو عید کی مبارکباد

انہوں نے کہا کہ عید الفطر کا دن اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی طرف سے بخشش، رحمت اور عفو و درگزر کا دن ہے، یہ دن خوشیاں بانٹنے اور اپنے معاشرے کے محروم طبقے کے لیے ایثار و قربانی کا دن ہے۔

Related Posts