وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطراور ترک صدر کو عید کی مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطراور ترک صدر کو عید کی مبارکباد
وزیراعظم شہباز شریف کی امیر قطراور ترک صدر کو عید کی مبارکباد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے پیر کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور عید الفطر کی مبارکباد دی۔

قطری امیر سے ٹیلیفونک گفتگو میں وزیراعظم نے قطر کے برادر عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ امیر قطر نے تہہ دل سے تہنیتی پیغام اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کی بہترین حالت پر اطمینان کا اظہار کیا اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مضبوط سیاسی اور اقتصادی تعاون کو آگے بڑھانے کا عزم کیا۔

دونوں رہنماؤں نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے اور مشترکہ دلچسپی کے تمام امور پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے قطر کے حکمران کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی۔ امیر قطر نے وزیراعظم شہباز شریف کو دورہ قطر کی دعوت بھی دی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان کے ساتھ فون پر وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کی حکومت، قیادت اور عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔

صدر اردگان نے وزیر اعظم کی عید کی مبارکباد کا گرمجوشی سے جواب دیا اور پاکستانی عوام کے لیے اپنے خصوصی برادرانہ جذبات اور پیار کا اظہار کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر وزیر اعظم کو ان کے انتخاب اور عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

دونوں رہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان بہترین دو طرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں بالخصوص تجارت اور سرمایہ کاری میں تعلقات کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اپنی حکومت کی کاروبار دوست پالیسیوں کو اجاگر کرتے ہوئے وزیراعظم نے ترک تاجروں اور سرمایہ کاروں کو پاکستان کا دورہ کرنے اور پالیسیوں سے مستفید ہونے کی دعوت دی۔

دونوں رہنماؤں نے اس بات پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستان اور ترکی اس سال سفارتی تعلقات کے قیام کی 75ویں سالگرہ کو شایان شان طریقے سے منائیں گے۔

وزیراعظم نے جموں و کشمیر تنازعہ پر ترکی کی اصولی اور ثابت قدم حمایت پر ترک صدرکا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے افغانستان میں انسانی بحران کو روکنے کی اہمیت پر زور دیا۔

مزید پڑھیں:متحدہ عرب امارات کی اقتصادی ٹیم کل پاکستان کا دورہ کریگی

دونوں رہنماؤں نے تمام بنیادی مسائل پر ایک دوسرے کے ساتھ قریبی رابطے میں رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے ترک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جب کہ صدر اردوان نے وزیراعظم کو جلد دورہ ترکی کی دعوت دی۔

Related Posts