ملک بھر میں تعلیم کا سلسلہ مکمل بحال، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی پڑھائی شروع

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال میں تعلیم کے لیے 277 ارب روپے مختص کردیے
سندھ حکومت نے آئندہ مالی سال میں تعلیم کے لیے 277 ارب روپے مختص کردیے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملک بھر میں طلباء کی پڑھائی کا سلسلہ ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی اداروں میں بھی شروع ہوگیا، پرائمری اور مڈل اسکولز، ہائر ایجوکیشن کے اداروں، کالجز اور یونیورسٹیز میں بھی آج سے تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کے بعد ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مرحلہ وار کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے تحت آج سے ملک بھر میں تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہوچکی ہیں۔ 18 جنوری کے روز ابتدائی تعلیمی اداروں میں تعلیم بحال کردی گئی تھی۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود کے اعلان کے مطابق ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی ادارے آج سے پاکستان بھر میں کھل گئے ہیں۔ ہائر ایجوکیشن کے تعلیمی اداروں، ٹیکنیکل ٹریننگ سینٹرز، کالجز اور یونیورسٹیز میں آج سے تعلیم شروع ہوگئی ہے۔

کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران تعلیمی اداروں کو گزشتہ برس 26 نومبر کے روز بند کیا گیا تھا اور اسکولوں کو گزشتہ برس ستمبر کے دوران مرحلہ وار کھولا گیا تھا تاہم کورونا کی دوسری لہر کے باعث تعلیمی سلسلہ منقطع ہوگیا۔ 15 ستمبر کو 9ویں، 10ویں اور انٹرمیڈیٹ تک کے اسکولز اور کالجز کو کھولا گیا تھا۔

آج تعلیمی سرگرمیاں مکمل طور پر بحال ہونے کے بعد طلباء کی بڑی تعداد نے اسکولز اور کالجز کا رخ کر لیا۔ اساتذہ نے بھی کورونا ایس او پیز کے تحت طلباء کو تعلیم دینا شروع کردی۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشات کے تحت ایس او پیز کی سختی سے پابندی کی جارہی ہے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزرائے تعلیم اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت 18 جنوری سے ملک بھر میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے میٹرک اور انٹر لیول کے تعلیمی ادارے کھل گئے تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں 15روز قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ پیر سے 9ویں سے لے کر 12ویں جماعت ، او اور اے لیول کے اسکولز اور کالجز دوبارہ کھل رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

Related Posts