ملک بھر میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو کیا جائیگا
کورونا کیسز میں اضافہ، اسکولوں کے کھولنے یا بند کرنے کا فیصلہ 10مارچ کو کیا جائیگا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزرائے تعلیم اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے تحت 18 جنوری سے ملک بھر میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک تعلیم کا سلسلہ بحال کرنے کے اعلان کے بعد ملک بھر کے میٹرک اور انٹر لیول کے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے گزشتہ روز کہا کہ پیر سے 9ویں سے لے کر 12ویں جماعت ، او اور اے لیول کے اسکولز اور کالجز دوبارہ کھل رہے ہیں۔

وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے طلباء کو نئے تعلیمی سیشن کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کا مستقبل ملک کی سب سے بڑی ترجیحات میں شامل ہے۔ ملک بھر کے میٹرک اور انٹر سطح کے تعلیمی اداروں نے آج سے کام شروع کردیا ہے۔

صوبہ پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز 2 ماہ تک مسلسل بند رہنے کے بعد آج کھل گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 9ویں سے 12ویں جماعت کے 50 فیصد طالبِ علم اسکول آئیں گے۔

پنجاب میں 9ویں سے 12ویں جماعت کے 50 فیصد طالبِ علم پہلے 3 دن جبکہ بقیہ 50 فیصد آخری 3 دن اسکول اور کالج کا رخ کریں گے۔ ملک بھر کی طرح کراچی میں بھی آج ہی سے میٹرک اور انٹر سطح کے تعلیمی ادارے کھل گئے۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر عمل درآمد جاری ہے۔ ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں 9ویں سے 12ویں جماعت تک تدریسی عمل شروع ہوگیا۔ یاد رہے کہ اِس سے قبل وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں پرائمری اور مڈل کلاسز یکم فروری سے جبکہ نویں تا 12ویں کلاسز کی تعلیم 18 جنوری سے شروع ہوگی۔

صوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس کی صدارت کے بعد 3 روز قبل وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ملک بھر میں کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح اب بھی زیادہ ہے۔

Related Posts