جلدی میں اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کو تباہ کرسکتا ہے۔شفقت محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جلدی میں اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کو تباہ کرسکتا ہے۔شفقت محمود
جلدی میں اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کو تباہ کرسکتا ہے۔شفقت محمود

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:  وفاقی وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کورونا وائرس کیسز سامنے آنے پر تعلیم بند کرنے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ جلدی میں اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ تعلیم کو تباہ کرسکتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ تعلیم شفقت محمود نے کہا کہ بلاشبہ طلباء و طالبات کی صحت ہماری اولین ترجیح ہے اور ہمارے تمام تر فیصلے وزاتِ صحت کی رہنمائی کے ساتھ ہوتے ہیں۔

پیغام میں وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ 6 ماہ سے کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کے باعث تعلیمی عمل بند رہا جس سے طلباء و طالبات بری طرح متاثر ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے کورونا وائرس خطرات کے پیشِ نظر بہت سوچ سمجھ کر اور انتہائی احتیاط کے ساتھ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کیا تھا، ادارے جلدی جلدی بند کرنا تعلیم کی تباہی کا باعث ہوگا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے وضع کردہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے پر ملک میں مزید 13 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

قبل ازیں  ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ملک بھر میں 22 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے تھے جبکہ گزشتہ روز  خیبرپختونخوا میں 10، جبکہ سندھ میں 3 تعلیمی ادارے بند کردیئے گئے۔

مزید پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرمزید 13تعلیمی ادارے بند

Related Posts