الیکشن کمیشن سابق کمشنر کیخلاف کارروائی کرے گا یا نہیں؟ فیصلہ آج ہوگا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لیاقت علی چٹھہ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الیکشن کمیشن آف پاکستان آج سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ کے خلاف کارروائی کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرے گا۔ مستعفی کمشنر گزشتہ روز انتخابات پر لگائے گئے دھاندلی کے الزامات سے منحرف ہوچکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  الیکشن کمیشن کی تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر راولپنڈی کا بیان ریکارڈ کیا جس میں لیاقت علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں نے ایک سیاسی جماعت کے بہکاوے میں آکر مستعفی ہوتے ہوئے الیکشن میں دھاندلی کا بیان دیا۔

گزشتہ روز سامنے آنے والے بیان کے مطابق سابق کمشنر راولپنڈی نے اپنے الزامات کو ریاست مخالف قرار دیتے ہوئے قوم سے معافی مانگ لی اور کہا کہ میں نے پی ٹی آئی کے عہدیدار کے کہنے پر بیان دیا جو 9مئی کے بعد مفرور تھا۔

سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ مجھے الیکشن کمیشن سمیت کسی نے دھاندلی کی کوئی ہدایت نہیں دی۔ میں نے کسی بھی ریٹرننگ افسر کو انتخابات میں مداخلت کا حکم نہیں دیا۔ چیف جسٹس کا نام نفرت بھڑکانے کیلئے لیا تھا۔

تحقیقاتی کمیٹی نے سابق کمشنر کے الزامات پر اپنی رپورٹ مکمل کر لی ہے جو آج الیکشن کمیشن میں جمع کرائی جائے گی۔ قومی اسمبلی کی 13اور صوبائی اسمبلی کی 26 نشستوں پر ریٹرننگ افسران کے بیانات بھی ریکارڈ کا حصہ بنائے گئے ہیں۔ 

 

Related Posts