حفیظ شیخ 6 نکاتی ایجنڈے پر ای سی سی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیظ شیخ 6 نکاتی ایجنڈے پر ای سی سی اجلاس کی صدارت آج کریں گے
حفیظ شیخ 6 نکاتی ایجنڈے پر ای سی سی اجلاس کی صدارت آج کریں گے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کے اجلاس کی صدارت آج کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں 6 نکاتی ایجنڈا زیرِ غور آئے گا جس میں چینی، ٹیکس معاملات، روڈ ٹو مکہ منصوبہ اور حجاج کے معاملات شامل ہیں۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی اجلاس میں چینی کی کمرشل درآمد پر ڈیوٹیز اور ٹیکس چھوٹ کی منظوری دئیے جانے کا امکان ہے جبکہ روڈ ٹو مکہ منصوبے کیلئے سعودی حکام کو درآمدات پر ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی جائے گی۔

ای سی سی اجلاس میں ود ہولڈنگ ٹیکس 5 اعشاریہ 5 فیصد سے صفر اعشاریہ 25 فیصد اور 3 فیصد ویلیو ایڈڈ ٹیکس ختم کرنے کی تجویز زیرِ غور آئے گی جبکہ پاکستانی حجاج سے متعلق اہم معاملات بھی زیرِ غورآئیں گے۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس میں پاکستانی حجاج کی امیگریشن اور کسٹمز کلیئرنس مقامی ائیرپورٹس پر کرنے کی منظوری دی جائے گی۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی طرز پر لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور ائیرپورٹس پر بھی سہولیات دینے کی تجویز پر غور ہوگا۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت گزشتہ برس 9 دسمبر کو ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بغیر کوئی وجہ بتائے ملتوی کردیا گیا تھا۔

 مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت 9 دسمبر کے ای سی سی اجلاس کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا جسے بغیر وجوہات بیان کیے 8 دسمبر 2020ء کو رات گئے ملتوی کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا اجلاس بغیر وجہ بتائے ملتوی

Related Posts