حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا آج کا اجلاس بغیر وجہ بتائے ملتوی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا آج کا اجلاس بغیر وجہ بتائے ملتوی
حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت ای سی سی کا آج کا اجلاس بغیر وجہ بتائے ملتوی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیرِ صدارت آج ہونے والا اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس بغیر کوئی وجہ بتائے ملتوی کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ کی زیرِ صدارت آج کے ای سی سی اجلاس کیلئے 7 نکاتی ایجنڈا بھی جاری کیا گیا تھا جسے بغیر وجوہات بیان کیے گزشتہ روز رات گئے ملتوی کردیا گیا۔

قبل ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیرِ اعظم عمران خان کے مقرر کردہ مشیروں اور معاونینِ خصوصی کیلئے منتخب نمائندہ نہ ہونے کی بناء پر کابینہ کمیٹیوں کی سربراہی غیر قانونی قرار دی تھی۔

عدالتی احکامات کے مطابق مشیر اور معاونینِ خصوصی کمیٹیوں کے رکن بھی نہیں بن سکتے جس پر باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے ای سی سی کا آج کا اجلاس قانونی پیچیدگیوں سے بچنے کیلئے ملتوی کیا۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل وزیرِ اعظم کے مشیر برائے امورِ خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو آگہی دیتے ہوئے کہا کہ معاشی مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مالی مدد کی۔

مشیرِ خزانہ حفیظ شیخ نے 2 ماہ قبل آئی ایم ایف کی ویڈیو کانفرنس میں شرکت کے دوران ترقی پذیر ممالک کے فنانس سرابراہوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  وبائی امراض نے پاکستان میں حکومتی کامیابیوں کا نمایاں حصہ ختم کردیا۔

مزید پڑھیں:  مشکلات کے باوجود حکومت نے عوام کی مالی مدد کی۔ڈاکٹر حفیظ شیخ

Related Posts