گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے فی من اضافے کی منظوری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

wheat

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )نے گندم کی امدادی قیمت میں 50 روپے فی من اضافے کی منظوری دیدی ہے۔

ای سی سی کی منظوری کے بعد گندم کی امدادی قیمت1300روپے سے بڑھ کر 1350 روپے فی من مقررکردی گئی ہے۔

ای سی سی نے دو لاکھ ٹن گندم یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔ پاسکو یوٹیلٹی اسٹورز کو گندم فراہم کرے گا۔

مزید پڑھیں :قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کا آٹا چکیوں کو گندم کوٹے کا نوٹیفیکیشن

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کو فراہم کی جانے والی گندم کی مالیت ایک ارب 30 کروڑ روپے ہوگی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کہاکہ امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کی مشکلات دور ہونگی۔ وزارت خزانہ کی طرف سے کہا گیاہے کہ گندم کی قیمت میں اضافے کا فیصلہ عالمی منڈی میں گندم کی قیمت کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

Related Posts