قیمتوں پر قابو پانے کے لیے سندھ حکومت کا آٹا چکیوں کو گندم کوٹے کا نوٹیفیکیشن

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SINDH GOVT SETS RS2200 PER 40KG WHEAT PRICE

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سندھ حکومت نے صوبے بھر میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر قابو پانے کے لیے آٹا چکیوں اور فلو ملز کو سرکاری گندم کے کوٹے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔

حکومت سندھ کے محکمہ خوراک نے چکیوں کو نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوٹہ استعمال نہ کرنے پر ملز کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ملکی سیاست میں تیزی نے اسٹاک مارکیٹ کو دوبارہ مندی کا شکار کردیا

نوٹیفیکیشن کے مطابق مختص کوٹہ استعمال نہ کرنے والی فلور ملز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بحق سرکار ضبطگی عمل میں لائی جائے گی جبکہ اکتوبر کے دوران سندھ کے 6 اضلاع کو 41 ہزار ٹن گندم کا کوٹہ جاری کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ  3 روز قبل سندھ ہائی کورٹ نے کمشنر کراچی  کو حکم دیا کہ شہر قائد میں دودھ کی من مانی قیمتوں پر فروخت کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے مقررہ قیمتِ فروخت یقینی بنائی جائے۔

دودھ فروشوں کی جانب سے من مانی قیمتوں پر دودھ کی فروخت کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی جس کے دوران ڈپٹی ڈائریکٹر پلاننگ کے ایم سی سے درخواست پر جرح کی گئی۔

مزید پڑھیں: عدالت نے کمشنر کراچی کو دودھ کی مقررہ قیمتِ فروخت یقینی بنانے کا حکم دے دیا

Related Posts