پاک ترکی دہری شہریت کے معاملے پر گفتگو جاری ہے۔دفترِ خارجہ کا اعلان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan strongly condemns Indian Defense Minister's remarks about Kashmir: FO

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: دفترِ خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ پاک ترکی دہری شہریت کے معاملے پر گفتگو جاری ہے جس میں کوئی بھی فیصلہ ہونے پر تفصیلات سے میڈیا کو جلد آگاہ کیا جائے گا۔

وفاقی دارالحکومت میں ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ترک صدر رجب طیب اردگان  کی پاکستان آمد آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ 

بریفنگ کے دوران ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہاکہ مقبوضہ جموں و کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا گیا ہے جہاں گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل کرفیو نافذ ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ روز بھی کشمیریوں کو بنیادی انسانی حقوق اور حقِ خود ارادیت دینے کا مطالبہ کیا، ہم مسئلۂ کشمیر پر دنیا کے ہر فورم پر گفتگو کریں گے۔

عائشہ فاروقی نے کہا کہ گزشتہ روز ملک بھر میں یومِ یکجہتئ کشمیر کے دوران ملک کی اعلیٰ ترین قیادت نے بھارت کے جموں و کشمیر پر قبضے کی مذمت کی۔ ہم کشمیر کا ساتھ دیتے رہیں گے۔

وزیر اعظم کے دورۂ ملائشیاء پر گفتگو کرتے ہوئے ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملائشین ہم منصب سے ملاقات کی جس کے دوران مسئلۂ کشمیر پر بھی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ چین میں پاکستانی سفارت خانہ کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے۔ شہریوں سے مسلسل رابطہ ہے۔ عائشہ فاروقی نے وائرس کے خلاف چینی اقدامات کو سراہا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  پاکستان  نے برادر اسلامی ملک ترکی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترکی میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہے۔ ترکی سے ہمارے برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکی میں برفانی تودے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

Related Posts