پاکستان کا ترکی میں برفانی تودے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان کا ترکی میں برفانی تودے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس
پاکستان کا ترکی میں برفانی تودے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: پاکستان  نے برادر اسلامی ملک ترکی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث ہونے والے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ ترکی میں ہونے والے جانی نقصان پر دلی افسوس ہے۔ ترکی سے ہمارے برادرانہ اور گہرے تعلقات ہیں۔

صدرِ مملکت نے  متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کی شریک ہے۔ 

دفترِ خارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی نے کہا کہ حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام برفانی تودہ گرنے کے باعث جانی نقصان پر غمزدہ ہیں۔

ترجمان دفترِ خارجہ عائشہ فاروقی نے گزشتہ شب ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ہماری ہمدردیاں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔ مرحومین کے ایصالِ ثواب اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل ترکی کے صوبے وان میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 38 افراد جاں بحق، 53 زخمی جبکہ متعدد افراد لاپتہ ہو گئے، برفانی تودہ گرنے کا واقعہ گزشتہ شب پیش آیا۔

ترکی کے مشرقی صوبے وان میں تودہ گرنے سے چند افراد وزنی برف تلے دب گئے جنہیں بچانے کے لیے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ 5 لاشیں نکالنے کے بعد ایک اور تودہ ریسکیو ٹیموں پر گر گیا۔

مزید پڑھیں: ترکی میں برفانی تودہ گرنے کے باعث 38 افراد جاں بحق

Related Posts