ڈراپ ماہرین کی کمیٹی کورونا پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ظفر مرزا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈریپ ماہرین کی کمیٹی کورونا پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ظفر مرزا
ڈریپ ماہرین کی کمیٹی کورونا پر تیزی سے کام کر رہی ہے۔ظفر مرزا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد:وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے ڈراپ ماہرین کی کمیٹی تیزی سے کام کر رہی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں  معاونِ خصوصی صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈراپ) کے ماہرین پر مشتمل کمیٹی کو گزشتہ ہفتے تشکیل دیا جو وینٹی لیٹرز کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کر ے گی۔

معاونِ خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ڈراپ ماہرین کی کمیٹی بے حد تیز رفتاری اور جانفشانی سے اپنا کام انجام دے رہی ہے۔ انہوں نے تیز رفتار ایکسپٹنس ٹیسٹ کا طریقہ کار تشکیل دیا ہے جو مقامی طور پر تیار کردہ وینٹی لیٹرز کیلئے ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ میں ڈراپ ماہرین کی کمیٹی کا شکریہ ادا کرتا ہوں جبکہ اس حوالے سے دستاویزات سرکاری ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے ویب ایڈریس شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ دستاویزات dra.gov.pk پر دستیاب ہوں گے جنہیں ملک کا ہر شہری ملاحظہ کرسکتا ہے۔

Related Posts