شبلی فراز کی جگہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ کا نیا قائدِ ایوان مقرر کردیا گیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شبلی فراز کی جگہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ کا نیا قائدِ ایوان مقرر کردیا گیا
شبلی فراز کی جگہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ کا نیا قائدِ ایوان مقرر کردیا گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سابق قائدِ ایوان شبلی فراز کی جگہ ڈاکٹر شہزاد وسیم کو سینیٹ کا نیا قائدِ ایوان بنا دیا گیا ہے جبکہ ان کی تقرری وزیرِ اعظم عمران خان کی طرف سے نامزدگی کے بعد عمل میں لائی گئی۔

وزیرِ اعظم پاکستان عمران خان نے چیئرمین سینیٹ کو لکھے گئے خط میں ہدایت کی کہ شبلی فراز کو وزیرِ اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے جو اب قائدِ ایوان کی ذمہ داری نہیں سنبھال سکتے، سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم کو نیا قائدِ ایوان بنانے کی حمایت کرتا ہوں۔

خط میں نامزدگی کے بعد چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ڈاکٹر شہزاد وسیم کو قائدِ ایوان بنائے جانے کی منظوری دی، بعد ازاں سینیٹ سیکرٹریٹ نے تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہوئے اسے حتمی شکل دے دی۔

دوسری جانب چیئرمین سینیٹ کی زیرِ صدارت سینیٹ کا اجلاس آج ہو رہا ہے جس میں اراکین کی تنخواہوں اور مراعات پر بلز، ملک میں سیاسی و معاشی صورتحال اور کورونا وائرس کے معاملات زیرِ غور آئیں گے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  قائدِ ایوان شبلی فراز کو وفاقی وزیرِ اطلاعات مقرر کردیا گیا  جبکہ جنرل عاصم سلیم باجوہ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر27 اپریل کو اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  سینیٹ میں قائدِ ایوان شبلی فراز ایک انتہائی باعزت اور باوقار شخصیت ہیں جنہیں آج وفاقی وزیرِ اطلاعات مقرر کیا گیا۔

مزید پڑھیں: فواد چوہدری کی وزیرِ اطلاعات اور معاونِ خصوصی  کو مبارکباد

Related Posts