فواد چوہدری کی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز اور معاونِ خصوصی جنرل عاصم باجوہ کو مبارکباد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Celebrating Eid on one day countrywide gives message of unity: Fawad

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ  قائدِ ایوان شبلی فراز کو وفاقی وزیرِ اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے جبکہ جنرل عاصم سلیم باجوہ وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کے طور پر خدمات سرانجام دیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ  سینیٹ میں قائدِ ایوان شبلی فراز ایک انتہائی باعزت اور باوقار شخصیت ہیں جنہیں آج وفاقی وزیرِ اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔

پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ سی پیک پروگرام کے سربراہ جنرل عاصم سلیم باجوہ ایک شاندار شخصیت ہیں جنہیں وزیرِ اعظم کا معاونِ خصوصی برائے شعبۂ اطلاعات مقرر کردیا گیا ہے۔

وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے دونوں شخصیات کو اعلیٰ عہدوں پر تقرری کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں امید کرتا ہوں کہ وزارتِ اطلاعات میں ان دونوں شخصیات کی موجودگی ایک بہترین ٹیم بنائے گی۔ میری نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔ 

Related Posts