علمائے کرام منبر و محراب کا استعمال حکمت و بصیرت کے ساتھ کریں، مولانا ڈاکٹر قاسم محمود

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

 شیخ الحدیث جامعہ عثمانیہ بلدیہ ٹاؤن مفتی احسان اللہ شاہ اصغر اور پشین بلوچستان کے مولانا عبد العزیز نے ممتاز دینی اسکالر صدر مجلس علمائے پاکستان و جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم مولانا ڈاکٹر قاسم محود ایڈووکیٹ سے ملاقات کی۔
ملاقات جامعہ اسلامیہ مخزن العلوم نارتھ ناظم آباد میں ہوئی۔ اس موقع پر تینوں رہنماؤں نے مختلف دینی امور اور مدارس کے تعلیمی نظام پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ علمائے دین کے پاس منبر و محراب کی صورت میں معاشرے پر اثر انداز ہونے کی جو طاقت اور دینی ماموریت ہے، یہ عزت اور مقام ہر کسی کو حاصل نہیں ہے۔
مولانا ڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ علمائے کرام منبر و محراب کو سیرت رسول کی روشنی میں حکمت و بصیرت اور امن و محبت کے ساتھ دین کی دعوت کیلئے بروئے کار لائیں۔ 
انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور دینی رہنماؤں کو نوجوان نسل پر محنت کرنا ہوگی، مستقبل نوجوان نسل  کے ہاتھ میں ہے، ہمارے نوجوان دین اور زندگی کے شعور کے حوالے سے جس قدر مضبوط ہوں مستقبل میں دین اور امت کا اتنا ہی بھلا ہوگا۔
دریں اثنا اسپیشل اسسٹنٹ وزیراعلی سندھ  و رہنما پاکستان پیپلز پارٹی علی احمد جان  پیپلز پارٹی کے وفد کے ہمراہ مولانا ڈاکٹر قاسم محمود صاحب کی عیادت کےلیے ان کی رہائش گاہ آئے۔ 

وفد میں سیف اللہ نور عالم خان، فیاض جدون، سردار عالم، شاکر بونیری ودیگر شامل تھے۔ وفد نے مولانا ڈاکٹر قاسم محمود کی عیادت کی اور ان کی صحت کیلئے دعا کی۔ اس موقع پر ملکی سیاسی و ملی حالات پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

Related Posts