ملائیشیا نے غیر ملکی مزدوروں کی بھرتیاں آسان کر دیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ملائیشیا اہم صنعتوں میں مقامی مزدوروں کی کمی کے پیش نظر اب غیرملکی کارکنوں کی بھرتی کا عمل تیز کررہا ہے۔

ملائشیا کے وزیرداخلہ سيف الدين ناسوتيون نے منگل کے روز صحافیوں کوبتایا ہے کہ غیرملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے میں تیزی لانے کے لیے صنعتوں کا کوٹا ختم کر دیا جائے گا۔

سيف الدين ناسوتيون نے مزید بتایا کہ آجروں کو اب 15ممالک سے غیر ملکی کارکنوں کی خدمات حاصل کرنے سے پہلے کوٹاکی حد سمیت دیگر شرائط پر عمل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

العربیہ کے مطابق انھوں نے مزید کہا کہ یہ عارضی استثنا ایک سال تک محدود ہے اوراس کا اطلاق صرف نئی درخواستوں پر ہوگا۔

خیال رہے کہ ملائشیاملازمتوں میں تیزی لارہا ہے اور وزارت داخلہ نے انسانی وسائل کی وزارت سے بھرتیوں کا عمل سنبھال لیا ہے۔

گزشتہ برس ملائیشیا نے ملازمتوں کےلیے موصول ہونے والی کل 16 لاکھ درخواستوں میں سے صرف 6 لاکھ 76 ہزار کی منظوری دی تھی۔

Related Posts