ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئیں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئیں
ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ کراچی میں انتقال کرگئیں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سابق وفاقی مشیر برائے پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی اہلیہ ڈاکٹر زرین حسین طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئی۔

ان کی عمر 66 برس تھی۔ ڈاکٹر زرین طویل عرصے سے کینسر کے مرص میں مبتلا تھیں۔ ڈاکٹر زرین حسین 15 مارچ 1979 کو ڈاکٹر عاصم حسین کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

ڈاکٹر زرین حسین کا جسد خاکی کل شام 4 بجے ان کی رہائش گاہ  F-120 بلاک F نارتھ ناظم آباد سے اٹھایا جائے گا جبکہ نماز جنازہ بعد نماز عصر لنک روڈ سپر ہائی وے پر واقع ضیاء الدین یونیورسٹی کیمپس کی مسجد میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی مسجد سے احاطے میں کی جانے گی جہاں ڈاکٹر عاصم کی والدہ بھی مدفون ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : مینار پاکستان ہراسگی کیس، گرفتار ملزمان نے ٹک ٹاکر عائشہ کی گرفتاری کا مطالبہ کردیا

Related Posts