محکمہ اوقاف سندھ کی درجنوں دکانیں و مکانات کرائے کی عدم ادائیگی پر سیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

محکمہ اوقاف سندھ کی درجنوں دکانیں و مکانات کرائے کی عدم ادائیگی پر سیل
محکمہ اوقاف سندھ کی درجنوں دکانیں و مکانات کرائے کی عدم ادائیگی پر سیل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : محکمہ اوقاف سندھ نے اپنی پراپرٹی ، دکانوں اور مکانات کے کرایہ کی عدم ادائیگی کیخلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے متعدد دکانیں و مکانات سیل کر دیئے ہیں، اور فوری بقایاجات کی ادائیگی کیلئے نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔

محکمہ اوقاف سندھ کے ماتحت سندھ بھر میں واقع پراپرٹی دکانیں اور مکانات سمیت زرعی زمین کے کرایہ کی مد میں بقایا جات کی وصولی کیلئے چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف سندھ محمد شریف شیخ و ایڈمنسٹریٹر اوقاف کراچی زون عبدالقادر جاوید شر کے خصوصی احکامات کی روشنی میں سخت گرینڈ آپریشن شروع کردیا ہے۔

کراچی میں مینیجرز نے ایکشن لیتے ہوے پراپرٹیز کا ہنگامی دورہ کیا اور بقایاجات کی وصولی مہم شروع کرتے ہوئے کرایہ کی مد میں بقایاجات وصول کئے اور جن کرایہ داروں نے بقایا جات نہیں دیئے ان کی دکانیں اور مکانات تا حکم ثانی فوری سیل کردیئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مذکورہ تمام دکانوں و مکانات کے کرایہ داروں کو متعدد بار نوٹس بھی جاری کیا جا چکا تھا۔ علاوہ ازیں دوسری جانب محکمہ اوقاف سندھ نے یہ بھی فیصلہ کیا ہی کہ اصل کرایہ دار کے علاوہ دوسرا فرد محکمہ اوقاف سندھ کی پراپرٹی پر قابض ہوگا تو اس کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوے محکمہ اوقاف کی پراپرٹی کو فوری واگزار کراتے ہوئے کرایہ پراپرٹی کو آکشن میں نیلامی کیلئے دے دیا جائیگا، اور جو اصل کرایہ دار موجود ہیں انہیں یہ ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر سالانہ نیا کرایہ نامے کا ایگریمنٹ متعلقہ مینیجر کے آفس میں آکر کروا لیں ورنہ ان کے خلاف بھی قانونی کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

معلوم رہے کہ محکمہ اوقاف سندھ کے تحت کراچی کے 9 سرکلز کی درجنوں پراپرٹیز کو سیل کیا گیا ہے، جب کہ 100 سے زائد دکانوں اور مکانات کو نوٹس دیئے گئے ہیں۔ کراچی میں اوقاف سندھ کے 9 سرکل کی حدود میں 40 سے زائد مساجد اور 30 سے زائد مزارات سے منسلک دکانوں اور مکانات کی مد میں دو 2 سال سے زائد عرصہ گزر چکا ہے کہ کہ کرائے ادا نہیں کئے جارہے ہیں۔ جن کو ایک دن کا نوٹس دیا گیا ہے۔ جس کے بعد ان کو سیل کردیا جائے گااور نئے مالکان کے لئے ٹینڈر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد میں پنجاب کیش اینڈ کیری اسٹور میں چوری کی واردات، چور 80لاکھ روپے لوٹ کر فرار

Related Posts