کراچی، تھانہ شیرشاہ پولیس کی بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: ضلع کیماڑی تھانہ اتحاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے انتہائی مطلوب 6 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان نے چار روز قبل شیرشاہ پراچہ قبرستان میں ناکہ لگا کرشہریوں کو لوٹا تھا، جس کی انہوں نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی، ویڈیو میں ملزمان کو لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

ایس ایس پی کیماڑی نے کہا کہ ملزمان کو ٹیکنیکل ذرائع کے ذریعے ٹریس کرکے ایس ایچ او تھانہ شیرشاہ سب انسپکٹر عتیق آفریدی نے SI محبوب تنولی، HC واجد و اسٹاف کے ہمراہ مختلف مقامات سے گرفتار کیا۔

گرفتار ملزمان کی شناخت سہیل عرف فقیر نثار چانڈیو، ریاض، محمد زمان، نذیر احمد، شعیب علی اور وزیر علی کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی 3 پستول، چھینی گئیں 3 موٹرسائیکلیں اور 12 موبائل فون برآمد ہوئے۔ برآمد شدہ موٹرسائیکلیں موچکو اور بلدیہ سے چھینی گئی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں:

شہباز گِل جس ائیرپورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت

تفتیش کے دوران مذکورہ بالاگینگ کے سرغنہ سہیل عرف نثار چانڈیو نے گزشتہ ماہ گلشن اقبال میں پولیس مقابلے کے دوران پولیس کانسٹیبل کو بھی زخمی کرنے کا اعتراف کیا جبکہ ملزمان نے کراچی و اندرون سندھ میں سینکڑوں وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو 12 مقدمات میں مدعیوں کی شناخت کے بعد گرفتار کیا گیا جبکہ مزید وارداتوں میں ملزمان کو انٹروگیٹ کرکے شناخت کا عمل جاری ہے۔

مزید برآں ملزمان کے خلاف متاثرہ شہریوں کی مدعیت میں مقدمات درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

Related Posts