شہباز گِل جس ائیرپورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کرکے پیش کیا جائے، عدالت

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے کا حکم دے دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج نے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کو شہباز گِل کو فوری گرفتار کرنے کا حکم بھی دے دیا، جج طاہر عباس نے ہدایت کی کہ شہباز گِل پاکستان میں جس ایئرپورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے۔

عدالت نے چیئرمین نادرا کو شہباز گِل کا شناختی کارڈ بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔

عدالت نے کہا کہ شہباز گِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے، شہباز گِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد کی رہائش گاہ کے باہر اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

قائم مقام صدر مملکت نے فنانس بل 24-2023 کی منظوری دیدی

عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گِل کی جائیداد کی رپورٹ 30 دن میں جمع کرانے کا حکم بھی دے دیا۔

دوران سماعت پولیس کی جانب سے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت جمع کروائی گئی۔

پولیس کا کہنا تھا کہ شہباز گِل کو وارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کیلئے شہباز گِل جان بوجھ کر امریکا چلے گئے۔

عدالت نے اشتہاری قرار دینے کی کاروائی شروع کرنے اور دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کر لیں۔

Related Posts